۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
پیر محفوظ مشہدی

حوزه/ جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر مولوی سید محمد محفوظ مشہدی نے ہالینڈ اور سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ قرآن مجید جلانے کے واقعات قابل مذمت اور افسوسناک ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر مولوی سید محمد محفوظ مشہدی نے ہالینڈ اور سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ قرآن مجید جلانے کے واقعات قابل مذمت اور افسوسناک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامو فوبیا کا شکار لوگ نفرت کے اظہار کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے، اسلام اپنی آب و تاب کے ساتھ دنیا میں پھیل رہا ہے۔

محفوظ مشہدی نے کہا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی مذہبی منافرت اور انتہا پسندی ہے، لہٰذا او آئی سی کے رکن ممالک قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے ممالک کا سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کریں۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے تمام مذاہب کے مقدسات کے احترام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسلامو فوبیا کا شکار عاقبت نااندیش لوگ سوائے اسلام سے اپنی نفرت کے اظہار کے کچھ نہیں کرسکتے۔ اسلام اپنی آب و تاب کے ساتھ دنیا میں موجود ہے۔ قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات مذہبی منافرت اورانتہا پسندی پر مشتمل ہیں۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی ایسے شرمناک واقعات کا نوٹس لے کر تمام مذاہب کے مقدسات کے احترام کو یقینی بنائے۔

جے یو پی سیکرٹریٹ فیصل ٹاون میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ قرآن مجید جلانے والے ان شاءاللہ عبرت ناک انجام سے دوچار ہوں گے۔ ڈنمارک کے بدبخت رکن پارلیمنٹ کی طرف سے قرآن جلانے کا واقعہ جاہلیت اور مذہبی انتشار پر مبنی ہے۔ یہ واقعات ایسے ممالک میں رونما ہوئے ہیں جو خود کو پرامن اور معتدل کہلانے کے دعویدار ہیں، قرآن مجید جلانے کا رجحان عالمی امن کے لئے خطرناک ہوگا۔ لہٰذا اس کے خلاف اسلامی ممالک کو صرف بیان بازی سے کام لینے کے بجائے عملی اقدامات بھی کرنے چاہئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .